Follw Us on:

سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا ’مکمل حقدار‘ قرار دے دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ptcl cannot pay rs40b in pensions
سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دے دیا ہے۔ (تصویر: دی ایکسپریس ٹربیون)

سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دے دیا ہے۔ عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ کی جانب سے دو سو سے زائد اپیلوں پرمشتمل پینشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

فیصلہ چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس امین الدین نے سنایا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اس فیصلے سے اختلاف کیا۔ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو درپیش مالی مسائل پینشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے۔

Transferred workers entitled to pension
سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دے دیا ہے۔ (تصویر: ڈان)

عدالت نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ نوے دن کے اندر پینشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرےگی۔ فیصلے کے مطابق وی ایس ایس (رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم) لینے والے ملازمین پنشن کے حق دار نہیں ہوں گے عدالت نے حکم دیا کہ ادائیگیوں کا عمل شفاف  منصفانہ اور مؤثر ہو تاکہ برسوں سے درپیش مطالبات کا ازالہ کیا جا سکے۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پینشن میں نظرثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔

تاحال پی ٹی سی ایل یا وزارت آئی ٹی کی جانب سے اس عدالتی فیصلے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد امکان ہے کہ پینشنرز کو ادائیگی کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس