Follw Us on:

جمائمہ گولڈسمتھ نے حکومت پاکستان پر ذاتی انتقام کا الزام عائد کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imran khan row ex
جمائمہ گولڈسمتھ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ عمران خان کو تقریبا دو سال تک تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ (تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز)

  سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈسمتھ نے پاکستانی حکومت پر اپنے بچوں کے خلاف ذاتی انتقام کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سلیمان خان اور قاسم خان کو ان کے والد عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے بجائے انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Leave jemima khan alone
پاکستان کی حکومت نے اب یہ کہا ہے کہ اگر وہ جیل میں اپنے والد سے ملنے آئیں گے تو انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا، جمائما خاں (تصویر: ڈان)

جمائمہ گولڈسمتھ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ عمران خان کو تقریباً دو سال تک تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے بچوں کو نہ تو اپنے والد سے بات کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی انہیں جیل میں اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب یہ کہا ہے کہ اگر وہ جیل میں اپنے والد سے ملنے آئیں گے تو انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا اور جیل بھیج دیا جائے گا۔ یہ نہ تو سیاست ہے اور نہ ہی کسی جمہوری ریاست میں ایسا ہوتا ہے۔ یہ ذاتی انتقام ہے۔

اس بیان پر حکومتی پارٹی کے سینئر رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا انحصار ان کے بچوں یا بہنوں پر نہیں ہے بلکہ یہ ان کی اپنی کارروائیوں پر منحصر ہے۔

Pti missed out on
عمران خان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ایسا کر سکتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی (تصویر: جیو نیوز)

انہوں نے کہا کہ  اگر عمران خان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ایسا کر سکتے ہیں۔ ان کی رہائی کا فیصلہ ان کی خود کی کارروائیوں سے جڑا ہے ناکہ کسی سیاسی دباؤ یا خاندانی اثر و رسوخ سے۔

یہ صورتحال اس وقت مزید پیچیدگی کا شکارہوئی جب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اس بات کا عندیہ دیا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں حصہ لیں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے بیٹے احتجاج میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس