پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ دورہ 17 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گا، جس میں دو تین روزہ میچز اور تین ایک روزہ مقابلے شامل ہیں۔
اسکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، جنہوں نے حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان اے ٹیم میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی اور معاذ صداقت شامل ہیں۔
ان کے اعلاوہ مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلیمان، مبشر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف اور روحیل نذیر (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

18 رکنی اسکواڈ میں ساجد خان، شاہد عزیز، شمیٰل حسین اور عبید شاہ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:ایشیا ہاکی کپ،پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں، کیا قومی ٹیم انڈیا جا پائے گی؟
ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا کہ وہ بین الاقوامی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔ ٹیم مینجمنٹ کو توقع ہے کہ یہ سیریز مستقبل کے قومی کھلاڑیوں کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرے گی