Follw Us on:

زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Field marshal
وزیراعظم نے ان قیاس آرائیوں کو ’محض افواہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ (فوٹو: ڈبلیو ای نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو استعفیٰ دینے کا کہا جا سکتا ہے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر بننے کے خواہش مند ہیں۔

وزیراعظم نے ان قیاس آرائیوں کو ’محض افواہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی حلقے میں ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی، صدر زرداری کی اور آرمی چیف کی باہمی عزت اور پاکستان کی ترقی کے مشترکہ مقصد پر مبنی مضبوط شراکت داری ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس حوالے سے جاری بیان میں ان افواہوں کو ’شرانگیز مہم‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس مہم کے پیچھے کون عناصر ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے کہ صدر کو مستعفی ہونے کا کہا جائے یا آرمی چیف صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہوں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس افواہ ساز مہم میں بیرونی دشمن عناصر بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر جو مرضی کر لیں، ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، ان شاء اللہ۔

چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان خبروں کو جھوٹ اور گمراہ کن معلومات” قرار دے کر مسترد کر دیا۔

حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ان افواہوں کی تردید سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سب خبریں سیاسی مقاصد کے تحت پھیلائی گئی ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس