میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جنگِ عظیم کی چوری نشئیوں پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ نشئی افراد سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ بلدیہ عظمیٰ کا دائرہ اختیار شہر کی 106 بڑی سڑکیں ہیں، اندرونی گلیوں کے کام متعلقہ ٹائنز کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل ٹاؤن چیئرمین کی وجہ سے گلیوں میں بھی کام کریں گے۔ لوگ دیکھیں گے کہ روڈ کٹنگ کے پیسے کون لیتا ہے، ایمانداری کا کارڈ کون کھیلتا ہے اور کام کون کرتا ہے؟

میئر کراچی نے جنگِ عظیم کی چوری نشئیوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ نشئی افراد سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ سارا کام ہم کریں تو بتائیں اسلحہ اور وردی پہن کر پولیس بھی ہم چلا لیتے ہیں، آئے روز جو شہر میں گٹر اور چیزیں چوری ہورہی ہیں، ان کے بارے میں پولیس سے سوال کیا جائے۔