Follw Us on:

یورپی یونین کو امریکی تجارتی پابندیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کے لیے تیار رہنا چاہیے: جرمن وزیر خزانہ

احسان خان
احسان خان
German finance minister
یورپی یونین کو امریکی تجارتی پابندیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کے لیے تیار رہنا چاہیے: جرمن وزیر خزانہ( فائل فوٹو)

جرمن وزیر خزانہ لارس کلنگبائل نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ تجارتی محصولات پر جاری مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے، تو یورپی یونین کو “فیصلہ کن” جوابی اقدامات کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا تاکہ عالمی تجارتی جنگ میں شدت کو روکا جا سکے۔

عالمی خبر رساں رائٹرز کے مطابق یہ بیان اس کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر یکم اگست سے 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی، کیونکہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کے باوجود کوئی جامع تجارتی معاہدہ نہیں ہو سکا۔

ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد جرمن سیاستدانوں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے،لارس کلِنگبائل، جو جرمنی کی حکمران اتحادی حکومت میں نائب چانسلر بھی ہیں، نے جرمن اخبار زُوڈ ڈوئچے سائٹنگ کو بتایاکہ اگر ایک منصفانہ مذاکراتی حل ممکن نہ ہو سکا، تو ہمیں یورپ میں ملازمتوں اور کمپنیوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن جوابی اقدامات کرنے ہوں گے۔”
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری جانب سے بات چیت کے لیے ہاتھ اب بھی بڑھا ہوا ہے، لیکن ہم ہر چیز پر خاموشی اختیار نہیں کریں گے۔”

جرمنی، جو یورپ کی سب سے بڑی معیشت ہے، امریکا کو گاڑیاں، مشینری، ادویات اور دیگر صنعتی سامان برآمد کرتا ہے۔
2024 میں جرمنی نے امریکا کو 161 ارب یورو (تقریباً 188 ارب ڈالر) کی مصنوعات فروخت کیں، جس کے نتیجے میں 70 ارب یورو کا تجارتی منافع حاصل ہوا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو کی مصنوعات پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

کلِنگبائل نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کا نقصان امریکی معیشت کو بھی اتنا ہی ہوگا جتنا یورپی کمپنیوں کہ،انہوں نے کہاکہ اس وقت کسی کو نئی دھمکیوں یا اشتعال انگیزیوں کی ضرورت نہیں”اس کے بجائے ہمیں چاہیے کہ یورپی یونین امریکہ کے ساتھ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات جاری رکھے۔ یورپ متحد اور پرعزم ہے: ہم ایک منصفانہ معاہدہ چاہتے ہیں۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس