Follw Us on:

تمام عملہ مسلمان ہے:بحیرہ احمرمیں خطرات سے بچنے کے لیے  بحری جہازوں نے شناختی پیغامات بدل دیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Yaman
تمام عملہ مسلمان ہے:بحیرہ احمرمیں خطرات سے بچنے کے لیے  بحری جہازوں نے شناختی پیغامات بدل دیے( فائل فوٹو:رایٹرز)

ریڈ سی (بحیرہ احمر) کے راستے سفر کرنے والے تجارتی بحری جہازوں نے یمن کے حوثی باغیوں کے مہلک حملوں سے بچنے کے لیے اپنے عوامی ٹریکنگ سسٹمز پر قومیت اور مذہب سے متعلق پیغامات نشر کرنا شروع کر دیے ہیں۔

 عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی بحری جہاز اس ہفتے کے مہلک حملوں کے بعد یمن کے حوثیوں کے نشانے بننے سے بچنے کے لیے عوامی ٹریکنک سسٹم پر اپنی قومیت اور یہاں تک کہ مذہب کے بارے میں بھی پیغام نشر کر رہے ہیں۔

اس ہفتے حوثیوں نے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد ان کے رہنما عبدالملک الحوثی نے واضح کیا کہ اسرائیل سے منسلک کسی بھی کمپنی کو اس راستے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حالیہ دنوں میں کئی جہازوں نے اپنے خودکار شناختی نظام میں ایسے پیغامات شامل کیے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ تمام عملہ مسلمان ہے”، یا یہ کہ عملہ اور انتظامیہ چینی ہےاور جہاز پر مسلح محافظ موجود ہیں۔ ان پیغامات کا مقصد حوثی حملوں سے بچنا ہے۔ میری ٹریفک اور ایل ایس ای جی کے ڈیٹا کے مطابق، کئی جہاز اسرائیل سے کسی قسم کے تعلق کی بھی تردید کر رہے ہیں۔

مارچ 2024 میں حوثیوں نے ایک چینی آئل ٹینکر ‘ہوانگ پو’ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، حالانکہ وہ دعویٰ کرتے تھے کہ چینی جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ روس کے ساتھ تجارت کرنے والے جہازوں پر بھی حملے کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو کی مصنوعات پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

بین الاقوامی انشورنس کمپنی ایون کے مطابق اگرچہ جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا ہے، پھر بھی بحیرہ احمر اور باب المندب کو انڈر رائٹرز اب بھی خطرناک قرار دیتے ہیں۔ انشورنس لاگت میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے ۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس