Follw Us on:

محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mohsin naqvi
اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبالیہ موقع پر ایران کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، قونصلر آفتاب بٹ اور دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

تہران پہنچنے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک-ایران تعلقات اور سرحدی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہاکہ اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، یقیناً یہ دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ ایران، عراق اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سہ ملکی کانفرنس زائرین کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو گی۔

Mohsin naqvi iii
ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ محسن نقوی کل تہران میں زائرین اور بارڈر ایشوز پر ہونے والی سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔

یہ کانفرنس پاکستان کی درخواست پر منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد زائرین، سرحدی تعاون اور دیگر باہمی مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور حکمت عملی طے کرنا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اپنے دورہ تہران کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس