Follw Us on:

میں گزشتہ دو دن سے انتہائی مصروف رہی ہوں اور مجھے اندازہ بھی نہیں تھا، عالیہ حمزہ

مادھو لعل
مادھو لعل
Aliya hamza
آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ کے حالیہ اجلاس میں نہ بلائے جانے کے واقعے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ دو دن سے انتہائی مصروف رہی ہیں، ایسی مصروفیات جن کا مجھے خود بھی اندازہ نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عالیہ حمزہ نے لکھا کہ ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی عمل نہیں تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی اس پر روشنی ڈالے گا؟ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟

عالیہ حمزہ نے کہا کہ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ پانچ اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔ فوکس اورنشانہ صرف وزیراعظم خان کی رہائی ہے اور نعرہ بھی صرف ایک ہی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کا ایکشن، 5 ارکان اسمبلی پارٹی سے برطرف

واضح رہے کہ واضح پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے آج کی گئی پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس