Follw Us on:

نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ خوری’ پیپلزپارٹی سرکار کے خلاف جماعت اسلامی کی بائک ریلی’

احسان خان
احسان خان
Karachi
نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ خوری' پیپلزپارٹی سرکار کے خلاف جماعت اسلامی کی بائک ریلی'

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو اجراک تھیم والے نئے ڈیزائن سے تبدیل کرنے اور ٹریفک پولیس کو عام شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دینے کے حکومتی اقدام کے خلاف جماعت اسلامی کے جانب سے ریلی نکالی گئی ۔

اس ریلی  میں سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی اور پی پی پی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے کرپشن کو فروغ دینے اور اہلکاروں کو رشوت وصول کرنے کے نئے مواقع فراہم کرنےکا ذمہ دار ٹھہرایا۔

مظاہرین نے صوبائی حکومت کی ترجیحات اور پالیسیوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اس کے برعکس اس کا تمام تر زور گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس پر ہے۔

یہ ریلی نارتھ ناظم آباد کے فائیو اسٹار چورنگی سے شروع ہو کر برنس روڈ کے قریب فریسکو چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں نوجوان موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس کی پالیسیوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری روزمرہ زندگی کے کئی سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ پانی کی شدید قلت ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کچرے کے ڈھیر صحت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، شہر میں صرف 400 بسیں 3 کروڑ 50 لاکھ کی آبادی کے لیے ہیں، انفرااسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے جبکہ کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی برقرار ہے۔ لیکن پی پی پی حکومت کی تمام تر توجہ صرف نمبر پلیٹس پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سال 2025 کے بعد معاشی ترقی میں مزید بہتری آئے گی، آئی ایم ایف

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے ہر چوراہے پر موٹر سائیکل سواروں کو روکا جا رہا ہے اور یہ نمبر پلیٹ مہم رشوت خور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لیے ایک جال بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں ’پیرا‘ لانچ: صوبے میں میری آنکھ بنے گا، مریم نواز

انہوں نے حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور فوری طور پر مہم کو روکنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آئے گا۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس