Follw Us on:

کاشف سعید شیخ کی آئی جی سندھ سے ملاقات : ’سندھ حکومت نے ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا‘

احسان خان
احسان خان
Kashif saeed
کاشف سعید شیخ کی آئی جی سندھ سے ملاقات : ’سندھ حکومت نے ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا‘

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں وفد نے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سے سی پی او آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے سندھ، خصوصاً لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ میں بے امنی، بھتہ خوری اور ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی وجہ سے شریف شہری ہجرت پر مجبور ہیں۔ ہندو برادری بالخصوص شدید عدم تحفظ کا شکار ہے، جس کی اکثریت نے کاروبار بند کر دیے اور آبائی علاقے چھوڑ دیے، جس سے مقامی معیشت اور زراعت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث جرائم پیشہ افراد اس حد تک بے خوف ہو چکے ہیں کہ عوام کو راکٹ لانچروں کے ذریعے خطوط بھیجتے اور تاوان طلب کرنے کی ویڈیوز جاری کرتے ہیں۔ فضیلہ سرکی اور پریا کماری جیسی معصوم بچیوں کے اغوا کو کئی سال گزر چکے ہیں، لیکن ریاستی ادارے انہیں بازیاب نہیں کرا سکے۔

کاشف سعید نے کہا کہ جماعت اسلامی امن کی بحالی کے لیے دھرنا دے چکے ہیں، جب کہ حال ہی میں کشمور،کندھ کوٹ شہری اتحاد و سول سوسائٹی نے اسلام آباد میں احتجاج کیا، لیکن اب تک ریاستی اداروں، سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا، جس پر عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

Ig sindh
ملاقات میں وفد نے سندھ، خصوصاً لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا

انہوں نے قبائلی تنازعات کو بھی معمولات زندگی کی خرابی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ متصادم برادریوں کے ظالم سردار آپس میں اتحاد رکھتے ہیں لیکن اپنے علاقوں میں اقتدار قائم رکھنے کے لیے برادریوں کو ایک دوسرے سے لڑا رہے ہیں، جو سراسر ظلم اور سندھ دشمنی ہے۔ ان سرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ میں امن کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے کیونکہ امن سے ہی تعلیم، کاروبار اور معیشت ترقی کر سکتے ہیں اور سندھ آگے بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ خوری’ پیپلزپارٹی سرکار کے خلاف جماعت اسلامی کی بائک ریلی

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ملاقات کے دوران وفد نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

مزید پڑھیں:باجوڑ میں بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی میزبانی میں سیاسی جماعتوں کا “امن پاسون

وفد میں صوبائی نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھروو اور معاون خصوصی زاہد حسین راجپر شامل تھے۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس