Follw Us on:

انڈیا کو 22 رنز سے شکست، لارڈز ٹیسٹ انگلینڈ کے نام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
India england
لارڈز ٹیسٹ کرکٹ: آرچر اور اسٹوکس کی تباہ کن بولنگ، بھارت لنچ تک 16 پر 8 آؤٹ( فوٹو: گیٹی)

انگلینڈ نے لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن انڈیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنزسے میچ اپنے نام کر لیا۔ انڈیا کو 193 رنز کا ہدف ملا تھا، تاہم پوری ٹیم 170 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار سرانجام دیا، آرچر نے دن کے آغاز میں دو اہم وکٹیں حاصل کیں اور جو کہ انڈیا کے لیے سب سے بڑا نقصان ثابت ہوئی۔ تیز گیند باز آرچر نے ریشبھ پنت کو شاندار گیند پر بولڈ کیا، جو آف اسٹمپ کو چھوتی ہوئی گزری۔ یہ آرچر کا چار سال بعد پہلا ٹیسٹ تھا، جس میں انہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔

آرچر نے جلد ہی واشنگٹن سندر کو بھی صفر پر پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد انڈیا 82 پر 7 وکٹوں کے ساتھ مشکلات کا شکار ہو گیا۔ رویندر جڈیجا (17 ناٹ آؤٹ) اور نیتیش کمار ریڈی (13) نے مزاحمت کی کوشش کی اور انگلینڈ کی رفتار کو کچھ دیر کے لیے روکا۔

تاہم لنچ سے ٹھیک پہلے کرس ووکس نے ریڈی کو وکٹ کے پیچھے کیچ کروا کر بھارت کو آٹھواں نقصان پہنچایا۔ اس وقت بھارت کا اسکور 112 تھا اور اسے جیت کے لیے مزید 81 رنز درکار تھے۔ آرچر نے لنچ تک 10 اوورز میں 41 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جن میں یشسوی جیسوال کی وکٹ بھی شامل تھی جو انہوں نے اتوار کو حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس، جو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے کافی وقت کرکٹ سے دور رہے، پیر کے روز 15.2 اوورز کا طویل اسپیل کر کے اہم وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اوپنر کے ایل راہول کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، جنہوں نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ راہول نے اپنی اننگز میں صرف 6 رنز کا اضافہ کیا اور ریویو پر آؤٹ قرار پائے۔

پنت، جو اپنی جارح مزاجی کے لیے جانے جاتے ہیں، آرچر کو ایک چوکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بھارت کی امیدیں راہول سے وابستہ تھیں، لیکن ان کا جلد آؤٹ ہونا ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔ آرچر نے سندر کا کیچ بھی خود ہی ایک ہاتھ سے پکڑا، جس پر لارڈز کے شائقین نے زبردست جوش کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے دوران ایک اور دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب جڈیجا رن لیتے ہوئے بولر برائیڈن کارس سے ٹکرا گئے، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم اور نیراج چوپڑا اولمپکس 2024 کے بعد ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، مگر کب اور کہاں؟

نیتیش ریڈی نے اسٹوکس کو کور کے اوپر سے خوبصورت چوکا مارا، جو بھارت کی اننگز کا 13 اوورز بعد پہلا باؤنڈری تھا، لیکن جلد ہی وہ ووکس کا شکار بن گئے۔

اس طرح بھارت کو 22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ اپنے نام کر لیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس