Follw Us on:

ٹرمپ کا یوکرین کو میزائل اور دیگرہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
The impact of trump's tariffs is already being felt
ٹرمپ کا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان، روس کو وارننگ دے دی( فائل فوٹو)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز یوکرین کے خلاف روس کی جنگ پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو ایک نئی کھیپ میں میزائل اور دیگر ہتھیار فراہم کیے جائیں گے اور ماسکو کو 50 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ جنگ بندی کرے، بصورت دیگر سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوول آفس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ہمراہ اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے رویے سے سخت مایوس ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فون پر پیوٹن سے بات کرنا خوشگوار ہوتا ہے، لیکن پھر وہ یوکرین پر شدید بمباری شروع کر دیتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہاکہ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ وہ قاتل ہے، لیکن وہ سخت گیر آدمی ہےاور نشاندہی کی کہ ان سے پہلے کئی امریکی صدور بھی پیوٹن سے مایوس ہو چکے ہیں۔

یوکرین کو اسلحہ دینے کا ٹرمپ کا فیصلہ ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ وہ اپنی مدت صدارت کے ابتدائی مہینوں میں پیوٹن کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی کوشش کرتے رہے، مگر ہر بار ناکامی ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یوکرین کو جو ہتھیار فراہم کرے گا، ان کی قیمت نیٹو ممالک ادا کریں گے۔
مارک روٹے نے تصدیق کی کہ میزائل سمیت بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کیے جائیں گے اور یہ پہلی کھیپ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا اور ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، اہم اتحادی چین پہنچ گیا

ٹرمپ کے مطابق جدید ترین اسلحہ، جیسے پیٹریاٹ میزائل سسٹمز اور بیٹریاں، جلد ہی یوکرین پہنچ جائیں گی،انہوں نے کہاکچھ ممالک جن کے پاس پیٹریاٹس ہیں وہ انہیں منتقل کریں گےاور ان کی جگہ نئے سسٹمز آئیں گے۔”

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بارہا امریکا اور نیٹو اتحادیوں سے دفاعی ہتھیاروں کی اپیل کی ہے تاکہ ملک کو اس تھکا دینے والی جنگ میں بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:یورپی یونین کو امریکی تجارتی پابندیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کے لیے تیار رہنا چاہیے: جرمن وزیر خزانہ

ٹرمپ نے ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خبردار کیا کہ اگر روس 50 دن کے اندر جنگ بندی پر آمادہ نہ ہوا تو اس پر محصولات اور پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس