الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مظفر گڑھ سے منتخب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ جمشید دستی کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر کی طرف سے ریفرنس منظور کیا گیا تھا۔
اس فیصلے کے تحت جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیا گیا اور اس بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی محروم ہونا پڑا۔
یاد رہے کہ جمشید دستی کے خلاف نااہلی کی دو درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں جنہیں الیکشن کمیشن نے منظور کیا۔

اکتوبر 2009 میں بھی گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی پاداش میں جمشید دستی پر قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی ۔ اس وقت پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں جمشید دستی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے سامنے اسمبلی فلور پر ناک رگڑ رہے ہیں۔