Follw Us on:

خیبر پختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ، کس پارٹی کو کتنی نشستیں ملیں؟

احسان خان
احسان خان
Election commision
خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری( فائل فوٹو)

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو ایک اضافی نشست مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے  فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، جن میں ایک اقلیتی نشست بھی شامل ہے اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کو بھی مجموعی طور پر 9 مخصوص نشستیں ملی ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو 5 نشستیں دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ریحام خان کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کو ایک، ایک اضافی نشست دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ایک خاتون کی مخصوص نشست کے لیے اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے درمیان ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا، جسے آج جاری کیا گیا۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس