Follw Us on:

لاہور: باغ پولیس کی کارروائی، فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Lahore police
ملزم معصوم اور کشمیری شہزادی کے نام سے فیک آئی ڈیز بنا کر مختلف لڑکیوں کو بلیک میل کرتا رہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان باغ پولیس کے مطابق ایس ایس پی باغ راجہ اکمل خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سیاب احمد عباسی کی زیر نگرانی باغ پولیس کی میڈیا مانیٹرنگ جاری ہے، محرم الحرام میں مذہبی منافرت کی روک تھام کے بعد مختلف جعلی آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی باغ رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ تفتیشی افیسر اشتیاق عباسی کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقادر ولد عبدالقدیر خان سکنہ ڈھل قاضیاں باغ کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم معصوم معصوم اور کشمیری شہزادی کے نام سے فیک آئی ڈیز بنا کر مختلف لڑکیوں کو بلیک میل کرتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کی فیس بک آئی ڈیز کو ہیک کر کے بھی بلیک میل کرتا تھا۔

Whatsapp image 2025 07 15 at 5.30.20 pm
اپنے ارد گرد ایسے اوباش صفت لڑکوں پر نظر رکھیں۔ (فوٹو: فائل)

پولیس کی جانب سےہدایت کی گئی ہے کہ عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو انتہائی محتاط انداز میں استعمال کریں کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ،اداروں، معتبر شخصیات کی تضحیک یا بلیک میلنگ کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اپنے ارد گرد ایسے اوباش صفت لڑکوں پر نظر رکھیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں۔

مزید پڑھیں: جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی، الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا

ترجمان باغ پہولیس نے کہا ہے کہ کالج اور یونیورسٹی کی طالبات اور جاب کرنے والی خواتین سے گزارش ہے کہ ایسے عناصر سے بلیک میل ہونے کے بجائے اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر کمپلین کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس