راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو غیر معمولی سہولیات دی جا رہی ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق عمران خان نے جیل میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 413 مرتبہ پیغامات جاری کیے، جب کہ انہیں جیل میں مکمل خوراک، ذاتی باورچی، مشینی ورزش (ایکسائز مشین)، ٹی وی، اخبارات اور کتابوں کی سہولت بھی حاصل ہے۔
دستاویز کے مطابق عمران خان کو جیل میں ایک الگ بلاک میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کے سیل میں پنکھا، ایل ای ڈی لائٹس اور اے سی کی سہولت موجود ہے۔
مزید یہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 10 انٹرنیشنل میڈیا اداروں کو انٹرویوز بھی دیے، جن میں رائٹرز، ٹیلی گراف، فاکس نیوز، آئی ٹی وی، وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر شامل ہیں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق عمران خان کو تین ماہ میں 66 ملاقاتوں کی اجازت دی گئی، جن میں پارٹی رہنما، وکلاء اور اہل خانہ شامل ہیں۔ انہیں پی ٹی آئی کی اندرونی سرگرمیوں میں مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ باقاعدگی سے پارٹی اجلاسوں کی صدارت بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور: باغ پولیس کی کارروائی، فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 26 مئی 2024 کو جیل کے اندر یومِ تکبیر کے موقع پر کال دیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی، 12 جون کو بھی ایک کال دی گئی، جس پر پارٹی کارکنان نے احتجاج کیا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جیل کے اندر سے اپنی پارٹی کو سیاسی طور پر فعال رکھنے کے لیے مسلسل سرگرم ہیں اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کی براہ راست ہدایات کے تحت چل رہے ہیں۔