وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور، بالخصوص چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پر تفصیل سے بات چیت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات تیانجن میں ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جہاں اسحاق ڈار نے چین کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور چینی قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met today with Chinese Foreign Minister Wang Yi on the sidelines of the SCO Council of Foreign Ministers meeting in Tianjin.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 16, 2025
DPM/FM congratulated FM Wang Yi on the successful hosting of the SCO CFM… pic.twitter.com/Eb0q5WKk8l
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور چین کی “ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری” کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور کثیرالجہتی شعبوں میں جاری تعاون کو تسلی بخش قرار دیا۔
ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں، خطے میں امن و استحکام، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔
دونوں فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین اور پاکستان علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔