Follw Us on:

صرف کارکردگی کو بنیاد بنایا جائے گا، ہر دو ماہ بعد تمام وزارتوں کا باقاعدہ جائزہ ہوگا، وزیراعظم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif
انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ کو ڈیڑھ سال مکمل ہو چکا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہر وزارت کی کارکردگی کو سنجیدگی سے جانچا جائے۔ ( فائل فوٹو)

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ اب ہر دو ماہ بعد تمام وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو وزارتیں اچھی کارکردگی دکھائیں گی اُنہیں سراہا جائے گا، لیکن جہاں کمی یا کوتاہی ہوگی وہاں بہتری کے لیے ہدایات دی جائیں گی، اور اگر ضرورت پڑی تو تادیبی کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف کارکردگی کو بنیاد بنایا جائے گا، کسی کو بھی اپنی ناکامیوں کو چھپانے یا جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات: ’علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے

وزیراعظم نے محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے پر تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیر داخلہ اور متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی عمدہ مثال ہے۔

شہباز شریف نے حالیہ بارشوں پر این ڈی ایم اے سے حاصل کی گئی بریفنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اب ایک مضبوط کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں ایسے واقعات سے سبق سیکھ کر مستقبل میں مکمل تیاری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

Shahbaz sharif
وزیراعظم نے واضح پیغام دیا کہ صرف کارکردگی، شفافیت اور عوامی خدمت ہی حکومت کی اصل ترجیحات ہیں۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسٹاک مارکیٹ کے بلند ترین انڈیکس کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت قرار دیا اور کہا کہ ہم سب مل کر معاشی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ کو ڈیڑھ سال مکمل ہو چکا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہر وزارت کی کارکردگی کو سنجیدگی سے جانچا جائے۔ صرف وہی وزیر اور ادارہ سراہا جائے گا جو حقیقی نتائج دے رہا ہو، اور جو معیار پر پورا نہیں اترے گا اُس کو اصلاح کے مواقع دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کو بھی سالانہ ترقیاتی بجٹ میں نمایاں بہتری پر مبارکباد دی، اور کہا کہ وہ سوالات کے باوجود ثابت کر چکے ہیں کہ ترقیاتی پروگرام کو کیسے مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

خطاب کے آخر میں وزیراعظم نے واضح پیغام دیا کہ صرف کارکردگی، شفافیت اور عوامی خدمت ہی حکومت کی اصل ترجیحات ہیں، اور اسی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس