Follw Us on:

قلات میں مسافر بس پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق اور سات زخمی

احسان خان
احسان خان
Bus
قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے

بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب دہشتگردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق ہو گئے اور سات  افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوس ناک واقعے میں 3 مسافر شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات کے قریب مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ و حملے کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا کر امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم کی حمایت سے انڈین اسپانسرڈ دہشتگردوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے

واضح رہے کہ 10 جولائی کو دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرکے شہید کردیا تھا۔

مزید پرھیں:مہنگی بجلی، چینی اور پیٹرول، جماعتِ اسلامی کا 18 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

ژوب کے اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے بتایا تھا کہ دونوں کوچز سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو قتل کر دیا گیا

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس