Follw Us on:

اسرائیل کا شام کے صدارتی محل پر حملہ: ’دمشق پر100 میزائل داغے گئے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Seriya
اسرائیل کے دمشق میں صدارتی محل اور وزارت دفاع پر فضائی حملےاسرائیل کے دمشق میں صدارتی محل اور وزارت دفاع پر فضائی حمل( فوٹو: رائٹرز)

اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارت دفاع اور صدارتی محل کے قریب فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی شام میں دروز برادری پر حملہ کرنے والی شامی سرکاری فورسز کو تباہ کر دے گا اور اُن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں  نے جنگی طیاروں کو دارالحکومت کے اوپر پرواز کرتے اور شدید بمباری کرتے دیکھا۔ شہر کے وسط میں واقع وزارتِ دفاع سے دھواں اٹھتا رہا جبکہ فضا میں گہرے کالے بادل چھا گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق، ان حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی ہے، تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع نے حملوں سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ تکلیف دہ جوابی وار کیے جائیں گے،اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے وزارتِ دفاع کے دروازے پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 100 شام کی طرف 100 میزائل داغے گئے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، کیا غزہ جنگ بندی ممکن ہو پائے گی؟

جنوبی شہر سویدا میں جاری جھڑپوں میں اس ہفتے درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ ان جھڑپوں میں دروز اقلیت کے جنگجو، سرکاری سیکیورٹی فورسز اور بدو قبائل کے مسلح افراد شامل ہیں۔ اسرائیل نے ان جھڑپوں کو جواز بنا کر دروز برادری کے تحفظ کے لیے متعدد حملے کیے ہیں۔

دوسری جانب سویدا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے۔ سویدا کو تمام سرکاری اداروں کی بحالی کے ساتھ دوبارہ مکمل طور پر شامل کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق شہریوں کے حقوق کو انصاف اور برابری کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے گا۔ جرائم، خلاف ورزیوں اور انتہاپسندی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔

شام-سویدا سڑک کو محفوظ بنایا جائے گا، فوجی دستے واپس بلائے جائیں گے، مقامی پولیس اور چوکیاں مقامی نگرانی میں دوبارہ فعال ہوں گی۔ سویدا میں تمام فوجی کارروائیاں ختم کر دی جائیں گی۔

معاہدے کا اعلان شام کے دورزی رہنما یوسف جربوع نے کیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان جلد امن کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

ادھر حزب اللہ نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ جب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اسرائیل ایک “سرطانی پھوڑا” ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے، امریکا بھی ساتھ ہے مگر ہم ہر جنگ کے لیے تیار ہیں۔

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ حقیت میں ہم جنگ کو ختم کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کچھ گھنٹوں میں حقیقی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس