سیکیورٹی فورسز نے مالاکنڈ کے تحصیل درگئی کے علاقے مہردئی میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک اور دہشت گرد، سید حبیب ولد سید مہران، جو مبینہ طور پر افغان نژاد ہے، کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا، جن میں راکٹ لانچر،کلاشنکوف کی میگزینز،متعدد چاقو، 130عدد بی جی،7 راؤنڈز16،دستی بم شامل ہیں۔
ان دہشت گردوں کے پاس سے مزید رابطے کے آلات میں جیب میں رکھنے والے فون، ایم پی 3 پلیئرز اورمتعدد تعداد میں موبائل فونز وصول ہوئے ہیں۔

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے جھنڈے اور نشانیاں، مقامی و غیر ملکی کرنسی بھی قبضے میں لی گئی،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہ کہگزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق نے جام شہادت نوش فرمائی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر شہید ، تین دہشت گرد ہلاک
اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انڈین سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔