Follw Us on:

یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز منتقل کیا جا رہا  ہے، نیٹو کے  فوجی کمانڈر کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gerrmon wepons
یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز منتقل کیا جا رہا  ہے( فائل فوٹو: رائٹرز)

نیٹو کے اعلیٰ فوجی کمانڈر الیکسس گرنکیوچ نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز کی فوری منتقلی کی تیاریاں جاری ہیں، کیونکہ یوکرین اس وقت روس کے شدید جنگی حملوں کی زد میں ہے

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق الیکسس گرنکیوچ نے جرمن شہر ویسباڈن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جرمن حکام کے ساتھ پیٹریاٹ سسٹمز کی منتقلی پر بہت قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ مجھے جو ہدایات دی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے روس کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے یوکرین کے لیے نئے میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کا اعلان کیا تھا ، ٹرمپ نے کہا کہ کچھ پیٹریاٹ میزائل جو جرمنی سے آ رہے ہیں  پہلے ہی یوکرین کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

رائٹرز کے ذرائع کے مطابق پیٹریاٹ سسٹمز کے حامل ممالک اور یوکرین کو دفاعی امداد فراہم کرنے والے ممالک کا ایک اجلاس اگلے ہفتے بدھ کو متوقع ہے، جس میں اضافی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس بیٹریوں کی دستیابی پر غور کیا جائے گا۔ اس اجلاس کی صدارت بھی جنرل گرنکیوچ کریں گے۔

گرنکیوچ نے کہا کہ یوکرین کو دفاعی نظام کی ترسیل میں ترتیب اور ترجیح کا معاملہ بھی درپیش ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان صلاحیتوں کا ذکر کیا ہے جو یورپ میں پہلے سے موجود ہیں اور جنہیں جلدی منتقل کیا جا سکتا ہے، جبکہ نئی پیداوار سے آنے والی چیزیں اس خلا کو پُر کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پرھیں:دروز اقلیت اور شامی حکومت کے درمیان نیا جنگ بندی معاہدہ، کیا اسرائیل کے فضائی حملوں کے باوجود قائم رہ سکے گا؟

گرنکیوچ نے کہا کہ انہیں اس وقت یہ اندازہ نہیں کہ کتنے پیٹریاٹ سسٹمز یوکرین کے لیے فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
آنے والے وقت میں بہت کچھ ہوگا، ہم اس پر پوری رفتار سے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، کیا غزہ جنگ بندی ممکن ہو پائے گی؟

واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ سے پیر کے روز ملاقات کے بعد، جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا کہ یوکرین کو دو امریکی ساختہ پیٹریاٹ سسٹمز دینے کا فیصلہ آئندہ چند دن یا ہفتوں میں متوقع ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس