Follw Us on:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس 1,40,000 کی حد پار کر گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Stock exchange
سٹاک تجزیہ کار شہریار بٹ کے مطابق جنگ بندی نے عالمی سطح پر مارکیٹوں میں مثبت اثر ڈالا۔ (فوٹو: بی بی سی)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے آخری روز شاندار تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی، جو ملکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا ایک نیا سنگ میل ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1,773 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 1,40,439 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس نے 1,40,585 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھوئی۔

Stock exchange.
عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے درآمدی اخراجات میں کمی کا امکان ہے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

اس سے ایک روز قبل 100 انڈیکس 1,38,665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، معاشی اصلاحات اور غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری کو اس تیزی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریے اور پالیسی اقدامات نے مارکیٹ میں ایک نئی امید پیدا کی ہے جس کا اثر سرمایہ کاری کے رجحان پر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس