Follw Us on:

انڈیا: آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک، حکومت کا ہر متاثرہ خاندان کو 40 لاکھ روپے دینے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Lightening in india
ریاستی حکام نے بتایا ہے کہ کچھ علاقوں میں مزید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)

انڈیا کی مشرقی ریاستیں مون سون کی شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، جس کے نتیجے میں ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ واقعات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آئے جب کئی افراد کھلے علاقوں میں کام کر رہے تھے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر کسان اور مزدور شامل ہیں۔

ریاستی حکام نے بتایا ہے کہ کچھ علاقوں میں مزید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر عوام میں شعور بیدار کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی مہم تیز کریں۔

India lightening
حکومت بہار نے ہر متاثرہ خاندان کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)

حکومت بہار نے ہر متاثرہ خاندان کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف رواں برس بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 243 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پچھلے برس یہ تعداد 275 تھی۔

گزشتہ ماہ بھی ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور سیاح پھنس گئے تھے۔

ان حالات نے ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس