Follw Us on:

امریکا میں ’اغوا اور پُرتشدد کارروائیوں‘ کے الزام میں آٹھ انڈین نژاد گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Indian people
حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد نے ایک متاثرہ شخص کو اغوا کر کے انڈین کمیونٹی سے متعلق معلومات کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا۔ (فوٹو انڈیا ٹوڈے)

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آٹھ انڈین نژاد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد پر اغوا اور پُرتشدد کارروائیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ان کی ضمانت کی درخواستیں بھی عدالت نے مسترد کر دی ہیں، جس کے بعد خدشہ ہے کہ ان میں سے بعض کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد نے ایک متاثرہ شخص کو اغوا کر کے انڈین کمیونٹی سے متعلق معلومات کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی شخص کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 11 جولائی کو ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے ان آٹھ افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے بعض پر بھتہ خوری، گواہوں کو ڈرانا، اور اسلحہ رکھنے جیسے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

پاوتر سنگھ کو اس تمام کارروائی کا مرکزی کردار سمجھا جا رہا ہے، جسے پاوتر مانجھا گینگ (پی ایم جی) کا سرغنہ قرار دیا گیا ہے۔

Indian people arrested
گرفتاریوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ (فوٹو: ڈیلی نیوز)

اس گروہ کے دیگر ارکان بھی ماضی میں پرتشدد جرائم میں ملوث رہے ہیں اور انڈیا میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر تھے۔

گرفتاریوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایف بی آئی کے Summer Heat نامی ملک گیر آپریشن کا حصہ ہے جس کا مقصد پرتشدد گینگ ارکان اور جرائم پیشہ افراد کو قابو میں لانا ہے۔

حکام نے انڈین کمیونٹی کے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گینگ یا اس سے متعلقہ کسی سرگرمی کی اطلاع دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔

اسی سال اپریل میں بھی ایک الگ کارروائی میں امریکا نے ببر خالصہ انٹرنیشنل کے رکن ہیپی پاسیا کو گرفتار کیا تھا، جس پر انڈیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں۔

یہ سلسلہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکا میں مقیم بعض افراد غیرقانونی نیٹ ورکس سے جڑے ہوئے ہیں جن پر اب سخت نگرانی اور کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس