Follw Us on:

فری وائی فائی سروس کا دائرہ بڑھا دیا گیا، کون کون سے شہر شامل

حسیب احمد
حسیب احمد
Free wifi spots in lahore
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔ (تصویر: پاکستان ابزرور)

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کی تعداد 230 سے بڑھا کر 430 کر دی گئی ہے۔

سیف سٹی حکام نے بتایا ہے کہ یہ سروس پنجاب کے 11 اضلاع سے بڑھا کر اب 22 اضلاع میں فعال ہے۔ پنجاب کے ان 22 اضلاع میں مجموعی طور پر 710 مقامات پر شہریوں کو مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

 لاہور کے علاوہ قصور ننکانہ صاحب  شیخوپورہ  سیالکوٹ  گجرات  جہلم اور اٹک کے ساتھ ساتھ حسن ابدال  ساہیوال اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔

Punjab govt launches
یہ سروس پنجاب کے 11 اضلاع سے بڑھا کر اب 22 اضلاع میں فعال ہے۔ (تصویر: پاکستان ٹوڈے)

سیف سٹی کے ترجمان نے بتایا کہ فری وائی فائی سروس کو جدید وائی فائی چھ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو تیز اور مستحکم انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے گا۔

مزید براں فری وائی فائی سروس کا دائرہ جلد پنجاب بھر تک پھیلایا جائے گا۔اب تک 37.22 ملین سے زائد صارفین نے اس سروس سے استفادہ کیا ہے اور مجموعی طور پر 905 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال ہو چکا ہے۔

 شہری اس مفت سروس کے ذریعے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں آسانی سے انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت پنجاب کو جدید ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔

 سیف سٹیز کے ترجمان نے واضح کیا کہ فری وائی فائی سروس ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے اور ویڈیو سٹریمنگ یا تفریح کے لیے نہیں۔

واضع رہے کہ سیف سٹی فری وائی فائی کا منصوبہ 2017 میں شروع کیا تھا اور حکومت نے لاہور ملتان سمیت صوبے کے دو سو مقامات پر پنجاب وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب وائی فائی منصوبہ شروع کیا تھا۔ منصوبے کیلئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس