Follw Us on:

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025: پاکستانی طیاروں نے میدان مار لیا

حسیب احمد
حسیب احمد
Paf’s
پاکستان ایئر فورس کے سی ون تھرٹی ہرکولیس اور جے ایف سیونٹین سی بلاک تھری طیاروں نے شرکت کی ہے۔ (تصویر: ڈیلی سب نیوز)

پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاک فضائیہ کے طیاروں سی ون تھرٹی ہرکولیس اور جے ایف 17 سی بلاک تھری نے ٹرافیاں جیت لیں۔

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو کا انعقاد برطانیہ میں کیا گیا جہاں پاکستان ایئر فورس کے سی ون تھرٹی ہرکولیس اور جے ایف 17 سی بلاک تھری طیاروں نے شرکت کی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے کو بہترین ظاہری نمائش اور پیشکش پر کانکور ڈیلگینس ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس طیارے پر ایک شاہین کی تصویر بنائی گئی تھی جو حملے کی حالت میں دکھائی گئی۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے

Pakistan
ترجمان کے مطابق اس طیارے نے بغیر رکے پاکستان سے برطانیہ تک پرواز مکمل کی۔ (تصویر: آج نیوز)

جے ایف سیونٹین سی بلاک تھری کو سپرٹ آف دی میٹ ٹرافی دی گئی۔ اس اعزاز کا مقصد فضائی مہارت اور تکنیکی صلاحیت کا اعتراف ہے۔

ترجمان کے مطابق اس طیارے نے بغیر رکے پاکستان سے برطانیہ تک پرواز مکمل کی۔ یہ پرواز مسلسل فضائی ایندھن کی فراہمی سے ممکن ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی برطانیہ میں دھوم، یہ اتنے اہم کیوں ہیں؟

ترجمان کے مطابق جے ایف 17 سی بلاک تھری پاکستان کے دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کی شمولیت نے ایئر شو میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیاہے۔

مزید کہا گیا کہ یہ کامیابی پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس طرح کی شناخت پاکستانی ہوا بازی کے شعبے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

News
ترجمان کے مطابق جے ایف سیونٹین سی بلاک تھری پاکستان کے دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔ (تصویر: وی نیوز)

یاد رہے کہ پاکستان ایئر فورس کا ایک دستہ 17 جولائی کو جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور C-130 ہرکیولیز ٹرانسپورٹ طیارے کے ہمراہ برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئرفورڈ پہنچا تھا جہاں اس نے دنیا کے سب سے بڑے عسکری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کی ہے۔

واضح رہے کہ JF-17 تھنڈر بلاک-III ایک 4.5 جنریشن کا جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو EASA ریڈار طویل فاصلے تک مار کرنے والے BVR میزائلز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ طیارہ کئی قسم کے فضائی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید چیلنجز کے مقابلے میں پاکستان کی فضائی طاقت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس