Follw Us on:

وزیراعظم شہباز شریف سے معروف ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
We news
وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ان کے کام کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ (تصویر: وی نیوز)

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سرگرم کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے میں ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی اور میاں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل کامیابیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ان کے کام کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی اور اس موقع پر شہباز شریف نے انہیں ذاتی طور پر ایک الیکٹرانک ٹیبلٹ بھی تحفے میں دیا۔

طلحہ احمد کے ٹیلنٹ کا اعتراف، شیلڈ اور تحفہ دیا گیا
ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی اور میاں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل کامیابیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ (تصویر: بول نیوز)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان اور بچے بھی آج کے جدید دور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ طلحہ احمد پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی ایک مثال ہیں۔

طلحہ احمد نے وزیراعظم کی جانب سے پذیرائی اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعتماد ان کے لیے باعث فخر ہے۔

طلحہ احمد پاکستان کے کم عمر اور معروف ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کم عمری میں یوٹیوب انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد تیار کر کے لاکھوں ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔

ان کے ویڈیوز میں عمومی طور پر معلوماتی اور اصلاحی پیغامات شامل ہوتے ہیں جنہیں والدین اور اساتذہ کی جانب سے مثبت رائے حاصل ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق طلحہ احمد کی وزیراعظم سے ملاقات نہ صرف ان کی ڈیجیٹل کاوشوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ ملاقات حکومت کی جانب سے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی پالیسی کی عکاس بھی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس