Follw Us on:

آئی ایس پی آر نے معرکہ حق پر مبنی ڈاکیومنٹری جاری کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ispr
انڈیا اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں پیش نہیں کر سکا۔ (فوٹو: فائل)

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے معرکہ حق پر مبنی ڈاکیومنٹری جاری کردی ہے، جس میں پہلگام حملے سے پاکستان کی برتری تک تمام مناظرو واقعات کو ترتیب سے بیان کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ڈاکیومنٹری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈین شہریوں نے پہلگام واقعے پرمودی سرکار سے سوال کیے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی طرف سے تحقیقات کی پیشکش، انڈین طیاروں کا ملبہ، انڈیا کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی ڈاکیومنٹری میں شامل کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ دستاویزی فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ کیسے انڈین شہری پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن کہہ رہے ہیں اور ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پرسخت سوالات اٹھا رہے ہیں، انڈین شہری پہلگام واقعے کے ذمہ داران کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

دستاویزی فلم میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ انڈیا اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں پیش نہیں کر سکا۔ ڈاکیومنٹری میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے پیش کیے گئے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق متعدد حقائق بھی شامل ہیں۔ ڈاکیومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا بھی شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکیومنٹری میں جو کچھ بھی پیش کیا گیا ہے، اس کے ساتھ متعلقہ ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں۔دستاویزی فلم میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ جب بھی انڈیا میں الیکشن کا وقت آتا ہے تو ایسے فالس فلیگ آپریشن شروع ہو جاتے ہیں۔ انڈین عوام اس بات کا ڈاکیومنٹری میں اعتراف کررہے ہیں کہ پہلگام حملہ صرف بہار میں ہونے والا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا۔

مزید پڑھیں: رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025: پاکستانی طیاروں نے میدان مار لیا

دستاویزی فلم میں جاری جارحیت کے دوران ہونے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں ایسی کسی بھی انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید یہ کہ ڈاکیومنٹری میں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو بھی اجاگر کیا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس