Follw Us on:

مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے: ’حکومت عوام پر رحم کرے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
protest

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف شہر شہر احتجاج، حکومت کی معاشی پالیسیوں کو مسترد کردیا، مطاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام پر رحم کرے۔

لاہور میں پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی نے ایک بڑے مظاہرہ کا اہتمام کیا، مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کم کرنے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے اور بجلی سستی کرنے کے نعرے درج تھے۔

 جماعت اسلامی کے کارکنوں نے حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تعلیم کا شعبہ بدترین زبوں حالی کا شکار ہے، حافظ نعیم الرحمان

مظاہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت عوام پر رحم کرے, جماعت اسلامی نے احتجاجی مہم کو ملک گیر سطح تک بڑھانے کا عندیہ دیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز کے ذریعے مطالبات پیش کیے۔

ملتان میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، پیٹرول، چینی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پیٹرول کی قیمت ہر پندرہ دن بعد بڑھا کر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں سے لوگ فاقوں پر مجبور ہو چکے، عالمی منڈی میں قیمت کم، پاکستان میں اضافہ استحصال ہے، حکومت اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں مہنگائی، پیٹرول، گیس، بجلی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے عوام دشمن حکومتی پالیسیوں اور بے قابو مہنگائی کے پیش نظر کل ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کر دیا۔

Pakistan govt may have formed
اگر حکومت مارچ کو روکنے کی کوشش کرے گی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ (تصویر: منٹ)

جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل پر آواز بلند کر رہی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن صرف اپنی مراعات کے تحفظ میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ قومی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد پر متحد ہو جاتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سب جماعتیں مل کر فیصلہ کرتی ہیں کہ ان کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہونا چاہیے۔ لیکن عوام پر پڑنے والے بوجھ پر کوئی بات نہیں کی جاتی۔

امیر جماعت سلامی نے علان کیا کہ اتوار کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مظاہرے کیے جائیں گے۔ پیٹرول کی قیمت میں بیس روپے فی لیٹر اضافہ صرف جولائی میں کیا گیا لیکن عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا جاتا۔

حافظ نعیم نے خبردار کیا کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے ایک مخصوص مافیا ہے۔ اٹھاسی ملوں کی ڈیلر شپ دس سے بارہ افراد کے پاس ہے اور ان میں سے نوے فیصد ملیں ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی ہیں۔

 یہ تمام افراد اپنے مفادات کے لیے متحد ہیں جبکہ یہ ڈیلرز باقاعدہ رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس