پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے،کابل آمد پر افغانستان کے نائب وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ کے ہمراہ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی و افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق اور سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
دورے کا مقصد پاک افغان تعلقات کو مضبوط بنانا، بارڈر مینجمنٹ، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور افغان حکام کے درمیان ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ: ’حکومت عوام پر رحم کرے‘
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کریں گے