Follw Us on:

 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر قاتلانہ حملہ، 2 افراد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو / گوگل

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر قاتلانہ حملے کے دوران 2 افراد زخمی ہو گئے اور چوہدری لطیف خود محفوظ رہے۔

چوہدری لطیف اکبر قافلے کے ساتھ اپنے حلقے مظفر آباد کے نواحی گاؤں کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے، جس دوران ان کے قافلے پر فائرنگ شروع کر دی گئی ، جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے،

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انھوں نے ٹیلی فون پر بتایا کہ کسی پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے جا رہا تھا جس دوران میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ چوہدری لطیف کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل مخالفین سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہے تھے جن سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اے سی رورل حماد بشیر کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول کرنے کے لئے جانے والی پولیس اور مسلم کانفرنس کارکنوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا،انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اے سی نے کہا کہ چند لوگ ہیں جنہوں نے پہلے سپیکر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا،  پیپلز پارٹی کا ایک کارکن گولی لگنے اور ایک پتھر لگنے سے زخمی ہوا ہے،فائرنگ کرنےوالے افراد کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں۔حملہ آوروں نے  پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی، فی الحال کوئی نقصان نہیں ہوا۔

 

اسپیکر اسمبلی کے پی آر او کے مطابق چودھری لطیف اکبر شمولیت پروگرام میں شرکت کیلئے ککلیوٹ پہنچ گئے ہیں  اور مخالف سیاسی جماعت سے سیکڑوں افراد  پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے،  پی آر اور چوہدری مراد  نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنے شیڈول کے مطابق چل رہے ہیں شمولیت پروگرام کچھ ہی دیر میں شروع ہو گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس