Follw Us on:

گلگت بلتستان: شدید بارش سے سیاحوں کی متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، تین افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rain
حادثے کا شکار افراد کا تعلق لودھراں سے ہے۔ (فوٹو: گوگل)

شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان بھر میں تباہی مچ گئی ہے، جہاں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں اور کئی افراد جاں بحق ہوگئے۔

شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں المناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں، اس حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ پندرہ سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق لودھراں سے ہے۔ شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال لودھراں کے مالکان سعد اسلام اور فہد اسلام سمیت ان کی 22 رکنی فیملی چلاس میں اس المناک واقعے کی زد میں آئی ہے۔ اب تک دو اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں فہد اسلام اور ان کی زوجہ ڈاکٹر مشعل سعد شامل ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق سعد اسلام کے بیٹے سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہیں، جب کہ سعد اسلام کو ٹانگ میں فریکچر ہوا ہے، تاہم وہ ہوش و حواس میں ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں نے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس