Follw Us on:

پاکستان شاہینز کا دورہ انگلیڈ، ساجد خان زخمی ہو کر سیریز سے باہر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sajid khan
ساجد خان جلد از جلد پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کو دورہ انگلینڈ کے آغاز پر ہی بڑا دھچکا لگ گیا ہے، ٹیم کے اہم اسپنر ساجد خان پریکٹس کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ساجد خان کو ٹون برج میں نیٹ سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا، جس کے بعد فوری طور پر میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا۔

ساجد خان جلد از جلد پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ مگر ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کھلاڑی کو بلوانے کی درخواست نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز آج انگلینڈ کے خلاف دورے کا پہلا ون ڈے میچ بیکنہم میں ایک پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلیں گے۔

Sajid khan ii
ساجد خان پریکٹس کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت اور مہرن ممتاز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ بھی شامل ہیں، جو آج میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: جوش ٹیلر نے آنکھ کی چوٹ کے باعث باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

یاد رہے کہ ساجد خان دائیں ہاتھ کے آف اسپنر ہیں، جو تین ستمبر 1993 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے۔ اب تک وہ 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ چار بار پانچ وکٹیں، جب کہ دو بار دس وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

ڈھاکا کے دوسرے ٹیسٹ میں 8/42 کی شاندار بولنگ رفارم کی، جو پاکستان میں کسی آف اسپنر کے لیے چوتھی بہترین کارکردگی تھی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس