Follw Us on:

پاکستان کا بی بی این جے معاہدے پر دستخط، کیا یہ ماحول دوست اقدام ہے یا معاشی حکمت عملی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pakistan's signing of the bbnj
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے عالمی معاہدے بی بی این جے پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ (تصویر: پی ٹی وی)

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے عالمی معاہدے بی بی این جے پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ یہ معاہدہ سمندری حدود سے باہر موجود حیاتیاتی تنوع کے تحفظ تحقیق منصفانہ استفادے اور پائیدار استعمال سے متعلق ہے۔

یہ پیش رفت نیویارک میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ہوئی جہاں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے معاہدے پر دستخط کیے۔

Environmentally
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اس معاہدے کی تیاری کے دوران عالمی سطح پر فعال کردار ادا کیا۔ (تصویر: 24 نیوز)

بی بی این جے معاہدہ ایک عالمی فریم ورک فراہم کرتا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ سمندر میں موجود حیاتیاتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ان کے استعمال میں تمام ممالک کو برابر کے مواقع دیے جائیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اس معاہدے کی تیاری کے دوران عالمی سطح پر فعال کردار ادا کیا۔ سال 2022 میں پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے نمائندہ گروپ جی سیونٹی سیون اور چین کی دو اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اس مؤقف کا حامی رہا ہے کہ ترقی پذیر اور کمزور ممالک کو جدید سمندری تحقیق اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہونی چاہیے تاکہ وہ بھی عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ترجمان کے مطابق اس معاہدے پر دستخط پاکستان کے اس مستقل عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ عالمی ماحولیاتی تحفظ کثیرالجہتی تعاون اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقبل میں بھی اس حوالے سے  اقدامات میں بھرپور شرکت جاری رکھے گا تاکہ ماحولیاتی استحکام اور عالمی مفادات کو فروغ دیا جا سکے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس