بنگلا دیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر سیریزمیں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جس میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 133 رنز پر آؤٹ ہو گئی ، جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز کی آخری گیند پر 133رنز پر آؤٹ ہوگئی، ذاکر علی نے 55 اور مہدی حسن نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا ،عباس آفریدی اور احمد دانیال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور محمد نواز ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے

بنگلادیش کے 134 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ، ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اوپنر بلے باز فخرزمان، صائم ایوب، محمد حارث اور کپتان سلمان آغا شامل ہیں۔ حسن نواز، محمد نواز ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، احمد دانیال ،سلمان مرزا اور عباس آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان شاہینز کا دورہ انگلیڈ، ساجد خان زخمی ہو کر سیریز سے باہر
بنگلادیش کی ٹیم میں کپتان لٹن داس، تنزید حسن، پرویز حسین اور توحید ہردوئی سمیت دیگر کھلاڑی پلینگ الیون کا حصہ تھے۔
واضع رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک کُل 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے انیس اور بنگلہ دیش نے 5میچز جیتے ہیں۔