Follw Us on:

پاکستان میں 2.45 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ، سب سے زیادہ کس ملک نے انویسٹ کیے؟

زین اختر
زین اختر
Website web image logo (2) (10)
پاکستان میں 2024 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ (تصویر: ڈان)

پاکستان میں 2024 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ملک کو دو ارب پینتالیس کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ حصہ چین کا رہا ہے۔ چین کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب بائیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نوے فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چین اس وقت پاکستان کی مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں انتالیس اعشاریہ نو
فیصد کے ساتھ سب سے بڑا سرمایہ کار ملک بن چکا ہے۔

Website web image logo (2) (11)
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ حصہ چین کا رہا ہے۔ (تصویر: بی بی سی)

توانائی کا شعبہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے سب سے نمایاں رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس شعبے میں ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو مجموعی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ہے۔

وفاقی حکومت کے تحت قائم اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کی حکمت عملیوں اور پالیسیوں کو اس سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق اس کونسل نے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافے سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سفیر نے سلامتی کونسل میں انڈیا کے بیانیے کو بے نقاب کر دیا

تاحال حکومت پاکستان کی جانب سے کسی علیحدہ اعلامیے یا ردعمل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم وزارت خزانہ اور ایس آئی ایف سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات پر غور جاری ہے۔

Author

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس