Follw Us on:

ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ آج، کیا انڈیا شرکت کرے گا؟ محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے

زین اختر
زین اختر
Website web image logo (2) (8)
محسن نقوی گزشتہ روز ڈھاکا پہنچے جہاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر آمین الاسلام نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ (تصویر: گوگل)

محسن نقوی گزشتہ روز ڈھاکا پہنچے جہاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر آمین الاسلام نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ آج اجلاس سے قبل شرکاء کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انڈیا کے پاس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہے لیکن اس نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کے حوالے سے اے سی سی کو آگاہ کیا ہے۔

Website web image logo (2) (9)
انڈین میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کے باعث انڈین بورڈ وہاں جانا مناسب نہیں سمجھتا۔ (تصویر: منٹ)

یاد رہے کہ انڈیا نے ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر وینیو تبدیل کرنے سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میٹنگ دوسرے مقام پر منتقل نہیں کی گئی تو بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

انڈین میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کے باعث انڈین بورڈ وہاں جانا مناسب نہیں سمجھتا۔ انڈین بورڈ نے اگست میں بنگلہ دیش میں شیڈول سیریز کو بھی ملتوی کیا ہے۔

تاریخی سیاسی اور سفارتی تناظر کے پیش نظر انڈیا کی میٹنگ میں شرکت کی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ اس معاملے پر انڈین بورڈ کی جانب سے کسی باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔ اجلاس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے رسمی اعلان کیا جائے گا۔

Author

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس