آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔
اب اے آئی کی مدد سے تصاویر کے ساتھ ساتھ ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔ کراچی کے نوجوان نے ایک ایسا سوفٹ ویئر بنا دیا ہے جس کی مدد سےاے آئی سے بنائی گئی ویڈیوز کی حقیقت معلوم ہوسکے گی۔
میمن انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں مینیجمنٹ سائنس کے طالب علم جہانذیب خان نے یہ کارنامہ کراچی میں ہونے والے سائنس ایکسپو میں انجام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ” ہم نے ایف آئی اے کا پروجیکٹ بنایا ہے جو کہ ڈیپ فیک ویڈیو ڈیٹیکٹ کرتا ہے۔ آج کل اے آئی سے بہت سی ڈیپ فیک ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں لیکن ان کو ڈیٹیکٹ نہیں کیا جا سکتا ۔ اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایک پروٹوٹائپ بنایا ہے ۔ اس کو کوئی بھی وڈیو دکھائیں گے تو یہ بتائے گا کہ یہ ویڈیو اے آئی سے بنی ہے یا اصلی ویڈیو ہے”۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ “ابھی یہ صرف پروٹوٹائپ ہے لیکن ہم جلد ہی اسے ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کے طرف لا رہے ہیں”۔