Follw Us on:

آل آف اس آر ڈیڈ سیزن 2 کی پروڈکشن کا آغاز، جلد ٹریلر متوقع

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Seson
آل آف اس آر ڈیڈ سیزن 2 کی پروڈکشن کا آغاز، جلد ٹریلر متوقع( فائل فوٹو)

دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے زومبی تھرلر کےڈرامہ “آل آف اس آر ڈیڈ” کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ تین سال سے زائد عرصے کے طویل انتظار کے بعد نیٹ فلکس نے آخرکار اعلان کر دیا ہے کہ اس مشہور سیریز کے دوسرے سیزن کی سرکاری طور پر پروڈکشن شروع ہو چکی ہے۔

اس اعلان کے لیے نیٹ فلکس نے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی، جس میں سیزن ٹو کی کاسٹ کے ہمراہ ٹیبل ریڈ (اسکرپٹ کی پہلی اجتماعی ریڈنگ) کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ ویڈیو میں پرانے اور نئے اداکاروں کو اکٹھا دیکھ کر شائقین میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی۔

سیزن ون کے مشہور کرداروں میں پارک جی ہو، یون چان یونگ، چو یی ہیون، اور لومون دوبارہ اپنی سابقہ نقش و نگار میں جلوہ گر ہوں گے۔ وہیں لی من جے، کم سی اُن، رو جے وون اور یون گا ای اس بار نئے اور دلچسپ کرداروں کے ساتھ سیریز کا حصہ بنیں گے۔

یاد رہے کہ ’آل آف اس آر ڈیڈ‘ پہلی مرتبہ 28 جنوری 2022 کو نیٹ فلکس پر نشر ہوئی تھی۔ یہ سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کی کامیابی کے فوراً بعد سامنے آئی اور بہت جلد عالمی سطح پر نیٹ فلکس کی ایک اور ہٹ پروڈکشن بن گئی۔ زومبی وبا پر مبنی یہ ڈرامہ ناظرین کو اپنی منفرد تھیم اور سنسنی خیز کہانی کی بدولت بہت پسند آیا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں سیزن ٹو کا ابتدائی خلاصہ بھی شامل تھا، جس کے مطابق ہیو سان ہائی اسکول میں زومبی وبا سے بچنے کے بعد، نام آن جو (پارک جی ہو) اب سیئول کی ایک یونیورسٹی میں طالبہ ہے، جہاں وہ اپنے گزرے ہوئے صدموں اور کھوئے ہوئے دوستوں کو بھلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن جب سیئول میں ایک نئی وبا پھوٹتی ہے، تو وہ خود کو ایک بار پھر زندگی اور موت کی کشمکش میں پاتی ہے  اس بار اُن لوگوں کے بغیر، جن پر وہ پہلے بھروسا کرتی تھی۔

مزید پڑھیں:10 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت کرنے والے بلیک سبتھ کے مرکزی گلوکار عوزی اوزبورن انتقال کر گئے

کہانی میں بتایا گیا ہے کہ آن جو یونیورسٹی کے کچھ سینئرز سے دوستی کرتی ہے، جو اسے نئی وبا سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔ دوسری جانب، دیگر تین مرکزی کردار اپنی الگ الگ زندگیوں میں آگے بڑھنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیں گے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس