Follw Us on:

میری ماں میری سب سے بڑی طاقت تھیں، شلپا شیٹی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shilpa shetty
ان کے ڈانس ویڈیوز دیکھ کر خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی تھیں۔ (فوٹو: گوگل)

سپر ڈانسر سیزن پانچ کی واپسی پر معروف بالی اداکارہ و جج سپر ڈانسر شو شلپا شیٹی نے اپنی زندگی کے کچھ اہم اور جذباتی پہلوؤں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کیریئر میں کئی خواتین نے انہیں متاثر کیا، لیکن ان کی اصل رہنما ہمیشہ ان کی والدہ رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میرے سفر کی شروعات بہت کم عمری میں ہوئی۔ جب میں صرف 17 سال کی تھی، تو دنیا کو سمجھنے کا شعور نہیں تھا۔ ان دنوں میری ماں میرے ساتھ تھیں، وہ میری رہنما تھیں، منیجر تھیں، ایڈوائزر تھیں اور سب سے بڑھ کر میری سب سے بڑی نقاد تھیں۔

شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ ان کی ماں نے 10 سال تک ان کا قدم قدم پر ساتھ دیا۔ جو کچھ بھی آج وہ ہیں، وہ صرف اپنی ماں کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے ان کے خوابوں کو اپنا بنایا اور کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا۔

شلپا نے مزید کہا کہ اداکاری اور رقص کے میدان میں انہیں ہمیشہ تین خواتین سے متاثر ہونے کا موقع ملا، وہ ہیلن جی، ریکھا جی اور مادھوری ڈکشٹ جی ہیں اور یہ تینوں ان کے لیے ایک انسپیریشن رہی ہیں۔

Shilpa shetty ii
سپر ڈانسر ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے اسکرین پر واپس آگیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہیلن جی کا اسٹائل بہت باوقار ہوتا تھا۔ ریکھا جی کی آنکھوں اور ایکسپریشنز میں جادو تھا اور مادھوری ڈکشٹ جی کی پرفارمنس میں وہ کلاس تھی، جسے وہ ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتی رہی۔ وہ ان کے ڈانس ویڈیوز دیکھ کر خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کا مقبول ڈانس ریئلٹی شو سپر ڈانسر چار سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے اسکرین پر واپس آگیا ہے۔ اس سیزن میں انڈیا بھر سے تعلق رکھنے والے 12 انتہائی باصلاحیت بچے شامل کیے گئے ہیں، جو اپنے زبردست رقص سے اسٹیج پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

اس سیزن میں شلپا کے ساتھ گیتا کپور اور مرزی پسٹن جی بطور ججز واپس آئے ہیں، جو شو کو اپنی مہارت اور گرمجوشی سے مزید خاص بنا رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس