Follw Us on:

دور طرفہ تجارت کے نئے دور کا آغاز، پاکستان اور افغانستان میں ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Afghanistan pakistan
آم، کوئنوا، کیلا اور آلو جیسی زرعی مصنوعات افغانستان برآمد کی جائیں گی۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان اور افغانستان نے ایک اہم پیش رفت کے طور پر ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) پر دستخط کر دیے ہیں، جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔

اسلام آباد میں واقع اسلامی امارت افغانستان کے سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ باقاعدہ تقریب کے دوران دستخط ہوا۔ اس موقع پر افغانستان کے نائب وزیر برائے صنعت و تجارت ملا احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے تجارتی افسر جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت افغانستان سے پاکستان آنے والی برآمدات پر ٹیرف 60 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد کر دیا جائے گا۔ یہ ایک بڑا ریلیف ہے، جس سے سرحد پار تجارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ افغان مصنوعات جیسے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پہلے ہی پاکستانی منڈیوں کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

اس کے برعکس پاکستان کی جانب سے آم، کوئنوا، کیلا اور آلو جیسی زرعی مصنوعات افغانستان برآمد کی جائیں گی۔

Afghanistan pakistan
آئندہ مراحل میں مزید اشیاء کو تجارتی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا، مگر اس میں توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ افغان سفارتخانے کے حکام کے مطابق آئندہ مراحل میں مزید اشیاء کو تجارتی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

افغان سفارتخانے کے ترجمان نے کہاہے کہ یہ معاہدہ خطے میں تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان و افغانستان کے درمیان اقتصادی کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین کے عوام کو انصاف، آزادی اور خودمختار ریاست دی جائے، اسحاق ڈار

واضح رہے کہ ماہرین اس پیش رفت کو خطے میں اقتصادی سفارتکاری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ ملے گا اور تجارتی رکاوٹیں کم ہوں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس