Follw Us on:

‘انسانی حقوق کی خلاف ورزی’: سینیٹ کا بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت میں قرارداد منظور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Senate commettie
سینیٹ کا بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت میں قرارداد منظو( فائل فوٹو)

سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں بلوچستان میں ایک جرگے کے حکم پر دن دیہاڑے ایک جوڑے کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی، جسے نام نہاد غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ قرارداد سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا وحشیانہ اقدام ایک نہایت مکروہ جرم ہے اور پاکستان کے آئین، قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

نجی نشریاتی ادارے کے مطابق  قرارداد میں کہا گیا کہ اس بربریت کو کسی بھی ثقافتی، قبائلی یا روایتی دلیل کی آڑ میں، غیرت کے نام پر، کسی طور پر جائز نہیں قرار دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ چھ ہفتے قبل دُوگاری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بانو بی بی اور احسان اللہ نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل سے متعلق تھا۔

یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ویران پہاڑی علاقے میں درجنوں مرد موجود ہیں اور آس پاس SUV اور پک اپ گاڑیاں کھڑی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ پیٹھ موڑ کر کھڑی ہو، جس کے بعد ایک شخص اسے گولی مار دیتا ہےاور پھر اسی بندوق سے ایک مرد کو بھی گولی مار کر قتل کر دیا جاتا ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے پر بلوچستان حکومت نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان، سرفراز بگٹی نے اس واقعے کو “بہیمانہ” قرار دیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان  کی ملاقات، ضم اضلاع کا تعلیمی کوٹہ بحال کرنے کا اعلان

قرارداد میں ایوان نے یاد دلایا کہ پارلیمان پہلے بھی غیرت کے نام پر جرائم کی روک تھام کے لیے قانون سازی کر چکا ہے، خصوصاً ایسے کیسز میں صلح یا راضی نامے کو ناقابل قبول قرار دیا گیا تھا تاکہ ریاست مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کر سکے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس