Follw Us on:

’اچانک پتھر گرنے لگے‘، انڈیا میں اسکول کی چھت گِرنے سے سات طلبا ہلاک ہوگئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
India roof
پولیس افسر امیت کمار نے بتایا کہ اسکول کی عمارت پرانی تھی اور حالیہ شدید بارشوں کے باعث چھت گر گئی۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)

انڈیا کی مغربی ریاست راجستھان میں جمعے کے روز ایک اسکول کی چھت گرنے سے سات بچے ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق تمام پھنسے ہوئے افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

پولیس افسر امیت کمار نے بتایا کہ اسکول کی عمارت پرانی تھی اور حالیہ شدید بارشوں کے باعث چھت گر گئی۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد طالبعلم تھے۔

ایک طالبعلم نے انڈین خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ کلاس روم کے اندر پتھر گرنے لگے، پھر اچانک پوری چھت گر گئی اور وہ باہر نکل آئے۔ کلاس میں اس وقت تیس بچے موجود تھے۔

India roof.
متاثرہ بچوں کے لواحقین شدتِ غم سے رو رہے ہیں جبکہ حکام کرین کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)

مقامی ٹی وی چینلز پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں مقامی افراد جائے وقوعہ پر جمع ہیں۔

متاثرہ بچوں کے لواحقین شدتِ غم سے رو رہے ہیں جبکہ حکام کرین کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے سوشل میڈیا پر کہا کہ زخمی بچوں کے علاج معالجے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس