Follw Us on:

شوہر کے ہاتھوں ٹک ٹاکر قتل، لاش لوڈر رکشے پر اسپتال لائی گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sumaira rajpoot
مقتولہ کی لاش کو لوڈ رکشے کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ورثا کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے آے آر وائی نیوز کے مطابق سمیرا راجپوت شادی شدہ تھیں اور دو بچوں کی ماں تھیں۔ وہ سندھی زبان میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھیں اور ان کے 60 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔ واقعہ 25 جولائی کو پیش آیا جب ان کی لاش ان کے گھر سے ملی، جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

مقتولہ کی لاش کو لوڈ رکشے کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ سمیرا کے ورثا نے ان کے سابق شوہر علی رضا پر قتل کا الزام عائد کیا، جس کے بعد پولیس نے علی رضا سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سمیرا کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اپنی ممکنہ موت کا ذمہ دار علی رضا کو ٹھہراتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار وہی ہوگا، تاہم تنازع کی تفصیلات ویڈیو میں نہیں بتائی گئیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی قتل، آٹھ افراد گرفتار

سمیرا راجپوت کی موت کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمیرا کو ممکنہ طور پر زہر دے کر قتل کیا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس