Follw Us on:

حماس غزہ جنگ بندی میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی، دونلڈ ٹرمپ کا الزام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کے ساتھ جاری مذاکرات کو ترک کرنے کا عندیہ دے دیا( فائل فوٹو)

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کے ساتھ جاری مذاکرات کو ترک کرنے کا عندیہ دے دیا، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند کوئی معاہدہ نہیں چاہتے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اب اپنے مقاصد  یرغمالیوں کی بازیابی اور غزہ میں حماس کی حکمرانی کے خاتمے کے حصول کے لیے “متبادل” آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ غزہ میں بھوک بڑھ رہی ہے اور زیادہ تر آبادی بے گھر ہو چکی ہے، جبکہ ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب حماس کے رہنما شکارکیے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس واقعی کوئی معاہدہ نہیں چاہتی۔ مجھے لگتا ہے وہ مرنا چاہتے ہیں۔ یہ بہت برا ہے۔ اور اب معاملہ اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ یہ کام ختم کرنا ہو گا۔

ان بیانات سے بظاہر یہ تاثر ملا کہ قریبی مدت میں لڑائی روکنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر غزہ میں شدید بھوک اور انسانی بحران پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے پیش نظر راتوں رات اعلان کیا کہ فرانس ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا پہلا بڑا مغربی ملک بن جائے گا۔

برطانیہ اور جرمنی نے کہا کہ وہ ابھی ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں، لیکن بعد میں فرانس کے ساتھ مل کر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مزید پرھیں:غزہ میں بھوک اور قحط سے مزید نو افراد شہید، مجموعی تعداد 122 ہوگئی

صدر ٹرمپ نے میکرون کے اس اقدام کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ان کی بات کی کوئی اہمیت نہیں۔ وہ اچھے آدمی ہیں، مجھے پسند ہیں، لیکن ان کا بیان کوئی وزن نہیں رکھتا۔

اسرائیل اور امریکا نے جمعرات کے روز قطر میں جاری جنگ بندی مذاکرات سے اپنی ٹیمیں واپس بلا لیں، چند گھنٹے بعد جب حماس نے ایک جنگ بندی تجویز پر اپنا جواب پیش کیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس