Follw Us on:

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسکاٹ لینڈ کا دورہ، سکیورٹی ہائی الرٹ، مظاہروں کی اطلاعات

حسیب احمد
حسیب احمد
The us president
ان کے دورے کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور پولیس کے تقریباً پانچ ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ (تصویر: پیپلز)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چار روزہ دورے پر اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے ذاتی گالف کورسز کا معائنہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے اسکاٹسمین کے مطابق ٹرمپ اسکاٹ لینڈ کے مغربی علاقے میں واقع اپنے گالف ریزورٹ ٹرن بیری میں قیام پذیر ہیں۔

ان کے دورے کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور پولیس کے تقریباً پانچ ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ تعیناتی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد سب سے بڑی سکیورٹی کارروائی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دورے پر بعض شہروں میں مظاہروں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرلکھا تھا اسکاٹ لینڈ ٹرمپ سے اُس وقت بھی ناراض تھا جب یہ فیشن نہیں تھا۔

Psni confirms 'a number' of
ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کا اسکاٹ لینڈ سے تعلق بھی اس دورے کا ایک پہلو ہے۔ (تصویر: بلفاسٹ)

ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کا اسکاٹ لینڈ سے تعلق بھی اس دورے کا ایک پہلو ہے۔ ان کی والدہ میری این میک لیوڈ کا تعلق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے لوئس سے تھا اور وہ 1930 کی دہائی میں امریکہ منتقل ہوئی تھیں۔

اسکاٹ لینڈ میں ٹرمپ کے دو بڑے گالف کورسز ہیں جن میں سے ایک ابردین میں اور دوسرا ٹرن بیری موجود ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق صدر اپنے نئے گالف منصوبے کا جائزہ بھی لیں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ ابردین میں ونڈ ٹربائن منصوبے پر اعتراض اٹھا چکے ہیں۔ یہ منصوبہ ان کے گالف کورس کے قدرتی حسن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ تاہم یہ منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ’فرانسیسی خاتون اول ’مرد‘ ہیں‘ سوشل میڈیا پر بحث، صدر میکرون نے مقدمہ کردیا

برطانوی اشاعتی ادارہ گارڈین کے مطابق اس دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے پر گفتگو کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال 17 ستمبر کو ایک بار پھر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی اور شاہ چارلس و ملکہ کمیلا سے ملاقات متوقع ہے۔

Donald trump to land in scotland
ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال 17 ستمبر کو ایک بار پھر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ (تصویر: ڈیلی رکارڈ)

واضع رہے کہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان جون 2025 میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت برطانوی گاڑیوں پر 10 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیکس برقرار ہے۔ برطانوی حکومت ان ٹیکسز میں نرمی کی خواہاں ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سونوی نے اس موقع پر کہا ہے کہ امریکہ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان گہرے ثقافتی اور اقتصادی تعلقات موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ سے عالمی امور جیسے غزہ اور یوکرین پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس