Follw Us on:

وزیراعظم پاکستان کے صحافیوں کو تحفے: ’لاہور سے لندن مینگو ڈپلومیسی ایکشن میں ہے‘۔

زین اختر
زین اختر
Shehbaz sharif elected pakistan's
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔ (تصویر: الاتحاد میڈیا نیوز)

پاکستان کا آم، خاص طور پر چونسہ اور انور رٹول، دنیا بھر میں اپنی خوشبو، مٹھاس اور ذائقے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ پھل صرف ذائقے تک محدود نہیں رہا بلکہ وقتاً فوقتاً سفارتی تعلقات کو نرم اور خوشگوار بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔

آم کو بطور تحفہ دینا محض ایک رسم نہیں بلکہ ایک غیر رسمی مگر مؤثر سفارتی حکمتِ عملی ہے، جسے ’مینگو ڈپلومیسی‘ کہا جاتا ہے۔

حال ہی میں یہ اصطلاح ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے چند صحافیوں کو آموں کا تحفہ بھیجا۔ یہ آم نہ صرف میٹھے تھے بلکہ ان کے ذریعے ایک خاموش پیغام بھی دیا گیا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کبھی کبھار ایک خوشبودار تحفہ بھی کافی ہوتا ہے۔

جب صحافیوں نے ان آموں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو آموں کی مٹھاس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور صحافتی بحثوں میں بھی چاشنی آ گئی۔

مینگو ڈپلومیسی دراصل پاکستان کی ایک نرم طاقت کا حصہ بن چکی ہے،  جو نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ عالمی دنیا کے ساتھ تعلقات میں خوشگوار پہلو شامل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

سفینہ خان نے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے بہترین پاکستانی آم بھیجنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس میٹھے تحفے کے لیے شکر گزار ہوں۔ پاکستان کے ذائقے کی ایسی نمائندگی کوئی اور چیز نہیں کر سکتی جیسے ہمارے آم کرتے ہیں۔

شمع جونیجو نے لکھا کہ ’مینگو ڈپلومیسی‘ کا ایک خوبصورت انداز۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹھے تحفے کے لیے شکریہ جو ہمارے بھرپور ورثے اور آپس کے رشتوں کی یاد دلاتا ہے۔

اللہ کرے کہ ان آموں کی مٹھاس ہمیں ہم آہنگی، محبت اور مثبت تعلقات کی طرف لے جائے۔

مشعل لکھتی ہیں کہ ’لاہور سے لندن مینگو ڈپلومیسی ایکشن میں ہے‘۔

انہوں ںے کہا وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ہمارے خاندان کو آم بہت پسند ہیں لیکن شمع جونیجو کو اس بار کمی محسوس ہو گی۔

اظہر جاوید نے لکھا کہ مینگو ڈپلومیسی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کا خاص تحفہ آم لندن میں موصول ہوا۔ خوشبو نے پاکستان کی یادیں تازہ کردیں۔

Author

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس