Follw Us on:

امریکی صدر کی برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس: ‘غزہ کے معاملے پر سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا’

مادھو لعل
مادھو لعل
Donald trump ii
خواراک کی تقسیم کے مراکز بغیر کسی پابندی کے کھلے رہیں گے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیرِاعظم سر کیر اسٹارمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات کئی دہائیوں سے خراب ہیں، میں نے اب تک چھ بڑی جنگوں کو رکوایا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ بڑی ڈیل کی ہے،  اسرائیلی صدر سے بات چیت جاری ہے۔  غزہ میں قحط کی صورتحال ہے اور یہ چیز جھٹلائی نہیں جاسکتی۔ غزہ میں فوڈ سینٹرز قائم کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر طرف بھوک ہے، جلد خواراک پہنچانا چاہتے ہیں۔ امداد کی فراہمی کے لیے لائحہ عمل پر بات چیت کی ہے، غزہ کے معاملے پر سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے 60 ملین ڈالرز غزہ میں خوراک کے لیے فراہم کیے، امید ہے کہ خوراک ضرورت مند لوگوں تک پہنچے گی۔ ہمیں غزہ میں انسانی ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ خواراک کی تقسیم کے مراکز بغیر کسی پابندی کے کھلے رہیں گے، غزہ میں امدادی سامان پہنچا کر انسانی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

Donald trump
غزہ کے حالات کئی دہائیوں سے خراب ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل پر امداد کی فراہمی کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہ غزہ میں امداد کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے۔ نیتن یاہو سے بات چیت جاری ہے، ہم کئی منصوبے بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کررہے ہیں، غزہ میں لوگوں کو خوراک نہ ملنا حیران کن ہے، لوگوں کو رکاوٹوں کی وجہ سے خوراک نہیں مل رہی۔

پاکستان-انڈیا جنگ کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوائی، ہم نے چھ جنگوں کو رکوایا ہے۔

ایران کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے پھر جوہری پروگرام شروع کیا تو اسے فوراً مٹادیں گے۔ ہمیں ایران کی جانب سے اچھے اشارے نہیں مل رہے ہیں۔

برطانوی وزیرِاعظم نے کہا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے معاملے پر بات چیت کی،  غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق ہوا ہے۔ غزہ میں بھوک کے شکار بچوں کی تصاویر ناقابلِ بیان ہیں۔ غزہ میں سیز فائر کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس